سہون کے قریب سیلابی ریلا، 12 دیہات زیر آب

Sehwan

Sehwan

ملک کے بالائی علاقوں سے آنے والے پانی کی سندھ میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سیلابی ریلا سیہون کے قریب پہنچ گیا۔ بارہ دیہات زیرآب آگئے۔ متاثرین نے نقل مکانی شروع کردی۔ دریائے سندھ کے سیلابی ریلے سے سیکڑوں دیہات زیرآب ہیں۔ خیرپور میں کچے کیعلاقے کے پچاس سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔ متاثرین کے لیے کیمپ تو قائم کر دیئے گئے ہیں تاہم متاثرین کیلئے سہولتیں ناکافی ہیں۔ کشمور سے کرم پور تک حفاظتی پشتوں پر نقل مکانی کرنے والے متاثرین نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

تاہم کوئی ریلیف کیمپ نہیں لگایا گیا۔ کشمور میں پانی میں پھنسے افراد اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کررہے ہیں۔ دریائے سندھ میں چشمہ اور سکھر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں سکھر اور گدو بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایک بڑا سیلابی ریلا منگل کو گڈو اور جمعرات کو سکھر بیراج سے گزرے گا۔