سیہون شریف (قربان علی بھٹی) تفصیل کے مطابق سندھ میں بینظیر انکم سپورٹ کے اقساط آتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد اے ٹی ایم مشینوں کی طرف رخ کر رہے ہیں سیہون شریف میں بھی جے ایس بینک اور سندھ بینک کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے،
سندھ بینک کے اے ٹی ایم مشین پر منینجر سندھ بینک کی نااہلی کی وجہ سے سرکاری ملازم ایجنٹ بن کر غریب مسکین بیواہ خواتین سے ایک کارڈ کی قسط نکالنے پر 500 سے 1000 روپے تک پیسے لے رہے ہیں، سندھ بینک کے اے ٹی ایم مشین کے باہر موجودآسپاس کے گائوں سے آئے ہوئے بڑھے بزرگوں اوربیوہ خوا تین نے سندھ پریس کلب سیہون کے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک ATM مشین پر دو سے چار ایجنٹ مقرر ہیں جو ان سے یک کارڈ کی قسط نکالنے پر 500 سے 1000 روپے تک کی بھاری رشوت لے رہے ہیں جو میڈیا کی ٹیم کو دیکھتے ہی وہاں سے چہومنتر ہوگئے۔
سیہون شہر کے رہواسیوں نے ضلع انتظامیہ اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی اقساط میں سے ایجنٹ زوری زبردستی 500سے 1000 تک کاٹ کر انکو پیسے دیتے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائی اور نااہل سندھ بینک کے مینیجر کو فوری طور ہٹایا جائے ۔
نوٹ: مسکین بیوہ اور مرد برزگ حضرات کی میڈیا سے گفگتو کی فوٹیج بھی ای میل پر موجود ہے۔