سیہون شریف (قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں منچھر جھیل کے رہواسی ملاح برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہو گیا، ڈنڈے، لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے لگنے کے نتیجے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، جن کو تحصیل ہسپتال سیہون لایا گیا جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سیہون شریف میں منچھر جھیل کے کنارے پر رہنے والے ملاح برادری کے دو گروپوں میں مچھلی کے کاروبار کی وجہ سے جگھڑا ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں ایک گروپ کے محمد علی، علی حیدر، پیر بخش، علی احمد، فیض محمد، علی مراد، بھائی خان، غلام نبی، ایوب جبکہ دوسرے گروپ کے ممتاز علی، محمد صادق، ھوت خان، محمد صفر، علی بخش اور سکندر ملاح شامل ہیں سارے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال سیہون لایا گیا ہے جہاں پر ان کو طبی امداد مہیا کردی گئی ہے، زخمی افراد میں سے محمد علی ملاح اور محمد صادق ملاح کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
آخری اطلاعات تک پولیس نے کوئی بھی کارروائی نہیں کی ہے۔ اور دوںوں ملاح برادری کے گروپوں میں جگھڑا مچھلی پکڑنے کے چکر پر ہوا ہے جس کے حوالے سے پولیس نے ابھی تک کوئی مقدمہ وغیرہ درج نہیں کیا ہے۔