سیہون شریف (قربان علی بھٹی) سیہون شریف کے یوسی جھانگارہ میں پینے کے پانی کی قلت اور بناجواز گئس کنیکشن کاٹنے کے خلاف سیہون میں رھواسیوں کا احتجاج تفصیل کے مطابق سیہون شریف کے یوسی جھانگارہ میں گذشتہ کئیںروز سے پینے کے پانی کی قلت اور بناجواز گئس کنیکشن کاٹنے کے خلاف جھانگارہ شہر کے خیر محمد شاہ، استاد محمود پنھور، عبدالجبار پنھور، یار محمد خاصخیلی، ایاز حسین چانڈیو نے سندھ پریس کلب سیہون کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔
اس موقع پر رھواسیوں نے صحافیوں کو بتایہ کہ گذشتہ 20 روزسے سوئی گئس کمپنی کے ملازمین نے بلاجواز کنیکشن کاٹ دیئے ہیں جس کی وجہ گھریلو گئس کے صارفین بڑی تکالیف کا سامنہ کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جھانگارہ شہر سیہون شریف کا سب سے بڑا معدنیات سے مالا مال اور قدرتی کی انمول تحفوں سے بھرپور ہے پر اس کے باوجود بھی رہواسیوں کو پینے کے پانی اور گئس سمیت بنیادی مسائل درپیش ہیں کافی سالوں سے بربریت والی زندگی جی رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بلاجواز کاٹے گئے گئس کنیکشن فوری طور پر بحال کرکے دیئے جائیں اور پینے کے پانی کا واٹر سپلائے اسکیم بھی مکمل کرواکر پانی کا نظام بحال کرواکر دیا جائے۔
قربان علی بھٹی تحصیل رپورٹر آن لائین جیو نیوز سیہون شریف