سیہون شریف : سیہون شریف میں بپاریوں کے باردانہ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرنے کا صوبائی وزیر خوراک سید ناصر شاھ نے نوٹیس لیا اور آج سیہون شریف پھنچ گئے ، درگاھہ حضرت قلندر لال شھباز کی مزار پر حاضری دی اور بعد میں راھپوٹہ ھائوس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاھہ نے کہا کہ سیہون شریف میں 3 فوڈ انسپیکٹرس کو معطل کر چکا ہوں اور بپاریوں سے ان کو 20 سیکڑو گندم لینی ہے پر ہر بپاری چاہتا ہے کہ اسکا سارا گندم حکومت خرید کرے پر ایسا ممکن نہیں ہے ۔
کچھ بپاری یہ الزام لگا رہے ہیں سیاسی شخصیتوں اور بااثروں کو باردانہ ملا ہے اور آبادگاروں کو نہیں ملا تو اس بات کی بھی تصدیق کی جارہی ہے اور ممکن طور پر جو بھی بپاریوں کی مدد کرنی پڑی وہ کریگا اور سیہون شریف کے بعد ضلع دادو میں بپاریوں سے باردانہ نہ ملنے سمیت دوسری شکایتوں کا جائزہ لے کر ان کی شکایت کا الزالہ کیا جائیگا۔ خوراک کے صوبائی وزیر ناصر شاہ کے ہمراہ ایم پی اے ڈاکٹر سکندر شورو، فقیرداد کھوسو اور امان اللہ شاہانی شامل تھے۔