سیہون شریف: گرمی سے تین روز میں 60 زائرین جاں بحق ہو گئے

Sehwan Sharif

Sehwan Sharif

سیہون شریف (جیوڈیسک) سیہون شریف میں قلندر شہباز کے عرس کے دوران انتظامیہ کی جانب سے کئے گے نامکمل انتظامات کے سبب زائرین پینے کے پانی کے لیے ترستے رہے جبکہ سخت گرمی کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث گذشتہ تین روز کے دوران زائرین کی ہلاکتوں کی تعداد 60 سے زائد ہو گئی اورتین سو سے زائد افراد بیہوش ہو گئے جن کو سیہون شریف کے مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ ہسپتال سیہون اور ایدھی کے رضاکاروں کے مطابق متعدد افراد نہروں میں نہاتے ہوے ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ کئی زائرین پینے کے پانی کی عدم سہولیات اور گرمی کی شدت کو برداشت نہ کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں سے کئی کی لاشیں لاوارث حالت میں سیہون شریف کے ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی ہیں۔