سانحہ سہون شریف کے مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے : پیر غلام رسول

Meeting

Meeting

لاہور: تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر پیر غلام رسول اویسی، مرکزی سینئر نائب امیرسید عرفان احمد،پیرخواجہ معین کوریجہ، ممبر سپریم کونسل، گدی نشین حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف، صدر پنجاب، پیر توصیف النبی مجددی نے کہاہے کہ سانحہ سہون شریف، حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے دھماکے میں ملوث دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ملک بھر میں اُولیاء اللہ کے تمام مزارات پرسیکورٹی کے بہتر انتظامات کرناحکومت کی ذمہ داری ہے جسے نظر انداز کیا جا رہا ہے، ایک شخص کی سیکورٹی پرہزاروں اہلکارتعینات کئے جاسکتے ہیں توہزاروں انسانوں کی سیکورٹی پردوچار اہلکار کیوں تعینات نہیں کئے جاتے؟ان خیالات کااظہار انہوں نے ،تحریک اُویسیہ پاکستان پنجاب کے عہدران ،پیروقاص منور ،راناناصر اقبال ایڈووکیٹ،مفتی نعیم اللہ،پیرمعین منصورگردیزی ،،قاری غلام شبیرسیالوی، عمران علی نجفی ،امتیاز علی شاکر،سیکرٹری نشرواشاعت اوردیگرسے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ اب خاموش نہیں رہیں گے ہم ہرمحاذ پرگستاخان اُولیاء اللہ،دہشتگردوں،ان کے سہولت کاروں،سودخوروں اورظالم حکمرانوں کیخلاف آوازاُٹھائیں گے،اُولیاء اللہ کے مزارات پر دھماکے کرنے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردکسی صورت بچ نہیں سکتے۔

سیکرٹری نشرواشاعت
امتیازعلی شاکر
03134237099.imtiazali470@gmail.com