سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل کا چنگچی رکشا سے تصادم

Shahzeb

Shahzeb

سیہون شریف (نامہ نگار) سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل کا چنگچی رکشا سے تصادم، نتیجے میں 2سالا معصوم بچا جان بحق، دو افراد شدید زخمی۔

تفصیل کے مطابق سیہون شریف کے قریب لکی شاہ صدر سے واپس جانے والے دادو کے رہواسی موٹر سائیکل سوار وں کا سامنے سے آنے والی تیز رفتار چنگچی رکشہ سے زوردار ٹکر کے نتیجے میں 2 سالا معصوم بچا شاہزیب گردن ٹوٹنے کی وجہ سے موقع پر ہی جان بحق ہوگیا۔

جبکہ مسمات سکینا اور شاہنواز لنڈ شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کو تحصیل ہسپتال سیہون لایا گیا جہاں سے ان کو طبی امداد فراہم کرکے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک چنگچی رکشا ڈرائیور کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

قربان علی بھٹی تحصیل رپورٹر جیو نیوز سیہون شریف
موبائیل نمبر 03003566518 . 03033444498