سیہون شریف (قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں انڈس ھائے وے روڈ پر تیزرفتار وین کا ٹائر برسٹ ہو گیا، وین کے الٹ جانے سے 8 افراد شدید زخمی، ایک جان بحق، 2 افراد کی حالت تشویشناک، حیدرآباد منتقل تفصیلات کے مطابق سیہون شریف سے قریب مین انڈس ہائے وے روڈ پر کوٹڑی سے دادو جانے والی وین کا اچانک ٹائر برسٹ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
جبکہ ایک 22 سالا نوجوان ذیشان جان بحق ہوگیا ہے، جبکہ باقی شدید زخمیوں میں خالد، سہیل احمد، اسد، یار محمد، گلشیر، طارق سمیت مسمات ثنا شامل ہیں، سارے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال سیہون لایا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے 4 مرد، 2 خواتین اور 2 معصوم بچے شامل ہے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جن کو حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔