سیہون شریف (رپورٹر: قربان علی بھٹی) سیہون شریف کے نواحی علاقے جھانگارہ میں لاکھا برادری اور لغاری برادری میں معمولی بات پر جگہڑا ہوگیا ، جگہڑے کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 9افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تحصیل اسپتال سیہون لایا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث حیدرآباد منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیہون شریف کے نواحی علاقے جھانگارہ میں بازار میں موجود دکانوںسے سامان کو نہ ہٹانے کی معمولی بات پرلاکھا برادری اور لغاری برادری میں جگھڑا ہوگیا جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں، اینٹوں اور کلہاڑیوں سے وار کرکے 9 افراد کو زخمی کردیا۔زخمیوں میں ایک قوم کے اللہ رکھیو لغاری، صدیق لغاری، علی حیدر لغاری، یونس لغاری اور خالد لغاری جبکہ دوسری لاکھابرادری کے غلام سرور لاکھو، گلشیر لاکھو، سجاد لاکھو اور وکیل لاکھو شامل ہیں۔سارے زخمیوں کو جھانگارا پولیس نے تحصیل اسپتال سیہون لایا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔
زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ان کو فورنََ طبی امداد کے بعد حیدرآباد ریفر کیا گیا۔پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ داخل کردی ہے جبکہ کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔