سیہون شریف (رپورٹ : قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں سیکنڈ سول جج، ضلعی ڈرگ انسپیکٹر اور اسسٹنٹ کمشنر سیہون کی نگرانی میں میڈیکل اسٹورز پر چھاپا، ایک اسٹور کو لائیسنس نہ ہونے اور مدے خارج دوائیں رکھنے پر سیل کردیا گیا، سیہون شریف میں 30 سے زائد اسٹورز، مالکان بند کرکے فرار ہوگئے۔
حضرت قلندر لال شہباز کی ننگری سیہون شریف میں آج عوام کی شکایتوں پر سیکنڈ سول جج منور علی تیونو، ضلعی ڈرگ انسپیکٹر طاہر خانزادہ اور اسسٹنٹ کمشنر سیہون محمد موسیٰ رند کی نگرانی چھاپا مار ٹیم بن کر سیہون میں 5 سے زائد میڈیکل اسٹورز پر چھاپا مارا جس کے دورانیاں ایک غیرسرکاری کلینک ال حبیب پر چھاپا لگایا تو اسٹور کا لائیسنس مہیا نہیں تھا اور غیرقانونی طور پر وہ مریضوں کو چیک اپ اور دوائیں دینے کے الزامات میں سیکنڈ سول جج منور علی تیونو نے کارروائی کا حکم دیا اور اسٹور کو سیل کرکے بند کردیا۔
چھاپا مار ٹیم کی خبر ملتے ہی سیہون شریف کے اندرموجود 30 سے میڈیکل اسٹورز اور پرائیویٹ کلینک بند کرکے مالکان فرار ہوگئے۔ ڈرگ انسپیکٹر طاہر خانزادہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیہون شریف میں بہت سارے اسٹورز پر مدے خارج اور جعلی اودہیات موجود ہیں جو اسٹور مالکان غیرقانونی طریقے سے مریضوں کو دیکر ان کی زندگیوں سے کھلتے رہتے ہیں جن کے خلاف اب وقتََ بوقت کارروائی کرکے چھاپے مارے جائینگے اور میڈیکل اسٹورس کے مالکان کو کسی کی زندگی سے کھیلنے نہیں دیں گے۔