سیہون شریف (قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں حضرت قلندر لال شہباز کی زیارت پر آئے ہوئے سید فرزند حسین شاہ کو سگریٹ جلاتے ہوئے آگ لگ گئی، 50 فیصد جسم جھلس گیا، ریسٹ ہائوس کا کمرا اور سامان بھی جل گیا۔۔
تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں حضرت قلندر لال شھبا ز کی مزار پر حاضری کے لئے کراچی سے آئے ہوئے سید فرزند حسین شاہ سگریٹ جلاتے ہوئے آگ میں جھلس گیا جس کو قریبی تحصیل ہسپتال سیہون میں طبی امداد مھیا کر کے حیدرآباد روانا کیا گیا،۔
عینی شاہدین کے مطابق سید فرزند حسین شاہ اپنی اہلِ خانہ کے ہمراہ ایک ریسٹ ہائوس پر رہائش کرنے کے لئے آیا تھا جس نے سیہون شریف کے منشیات سے شراب لیکر پینا شروع کیا اور پیتے ہی اپنی اہلِ خانہ اور ریسٹ ہائوس کے کمرے میں توڑ پھوڑ کرنے لگا جس کے بعد ریسٹ ہائوس کے ملازمین نے پولیس کو بلایا کر کمرے کا جائزہ لیا تو سید فرزند حسین شاھ آگ میں جھلستے نظر آئے جس کو سیہون پولیس نے اپنی اہلِ خانہ کے ہمراہ تحویل میں لیکر تحصیل ہسپتال سیہون لایا جہاں پر رپورٹ درج کردی گئی ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق متاثر شخص نشے میں دھوت تھا جس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لیکر اسکا 50 فیصد جسم متاثر کردیا ہے۔ یاد رہے کہ سیہو ن شریف میں ایسے واقعات کافی ہوتے رہتے ہیں جن کی کوئی تحقیق نہیں ہوتی اور سیہون پولیس بھتاخوری کرکے خانگی ریسٹ ہائوسز کے مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی جن میں سیکڑون زائرین رہائش اختیار کرتے ہیں اور سوائے ایک دو مسافر خانے کے علاوہ کوئی بھی ریسٹ ہائوس رجسٹرڈ نہیں ہے، جس کی وجہ سے زائرین کی زندگیاں دائوں پر لگی ہوئی ہیں۔