سیہون شریف (قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں سندھ کے سابقہ وزیر اعلیٰ مرحوم سید عبداللہ شاہ لکیاری کی برسی منائی گئی جس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ سمیت صوبائی وزیر آبپاشی نثار احمد کھڑو، صوبائی وزیر خوراک سید ناصر شاہ، صوبائی وزیر صحت جام مھتاب ڈھر اور سندھ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
برسی کے موقع پر 10 ہزار سے زائد کرسیوں پر ہزاروں افراد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی تھی۔ جبکہ سیہون شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں محمد سلیم باجاری، محمد ظفر باجاری، سید آصف علی شاہ، سردار سکندر علی راہپوٹہ اور امان اللہ شاہانی کی قیادت میں ہزاروں کارکنان اور شہریوں نے برسی کی تقریب میں شرکت کی۔
برسی کے موقع پر سخت سیکیورٹی کی نگرانی ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت اور اے ایس پی سیہون رائے مظہر اقبال نے کی جس میں 1500 سے زائد پولیس اہلکار اور ٹریفک اہلکار شامل تھے جبکہ دو واک تھروگیٹس بھی نصب کرکے ہر آنے جانے والے شخص کی باقاعدہ تلاشی لی گئی۔ ڈاکٹر سکندر علی شورو ، نثار احمد کھڑو، جام مھتاب ڈھر اور سندھ اسیمبلی کے میمبرس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرمی اور یہ فاصلے سید عبداللہ شاہ کی برسی میں شریک ہونے سے نہیں روک سکی اور ہزاروں کی تعداد میں آپ لوگ آئے ہیں۔
یہ ہی مرحوم عبداللہ شاہ کی عوام کی لئے محبت اور جذبات تھی جو ان کو یہ محبت مل رہی ہے سندھ کی ترقی اور خوشحالی میں مرحوم سید عبداللہ شاہ کی بڑی محنت ہے جس کی سارے سندھ واسیوں کو قدر ہے۔ تقریب کے آخر میں سابقہ وزیر اعلیٰ سندھ مرحوم سید عبداللہ شاہ کی روح کو ایثالِ ثواب کے لئے دعائیں مانگی گئی اور بعد میں مہمان خاص روانا ہوگئے۔