سیہون شریف (رپورٹر قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں ٹائون کامیٹی انتظامیہ کی نااہلی، مکرانی محلا کے علاقہ مقین گذشتہ 21 دن سے پینے کے پانی سے محروم، انتظامیہ خاموش تماشائی، پینے کی پانی کی فراہمی معطل رہنے کے خلاف رہواسی نے محمد پناہ بلیدی کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا، معزز شہری حاجی دودو بڑدی کی جانب سے پانی کی فراہمی جاری کروانی کی یقین دیانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا،
تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں ٹائون کامیٹی انتظامیہ کی نااہلی کی انتہا ہوگئی ہے، ٹی ایم او بااثر ہونے کی وجہ سے آفس کا رخ تک نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ سے سیہون شریف کے مکرانی محلا اور پرانہ بس اسٹاپ محلا کے علاقہ مقین گذشتہ 21 دن سے پینے کے پانی سے محروم ہیں، انتظامیہ خاموش تماشائی والا کردار ادا کرتے ہوئے، شہریوں کی شکایتوں سے دور ہے، پینے کی پانی کی فراہمی جاری نہ کرنے کے خلاف سیکڑوں باسیوں نے محمد پناہ بڑدی، نور حسن بڑدی، اقبال بڑدی، عبدالطیف بڑدی اورعلی نواز سولنگی کی رہنمائی میں ٹائون کامیٹی سیہون کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا، اور ٹائون کامیٹی کے آفیسر اعظم بروہی کے خلاف شدید نعریبازی کی۔
دو گھنٹے تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس ٹائون کامیٹی کے کسی بھی افسر نے کوئی تحرک نہیں لیا تاہم سیہون شہر کے معزز شہری حاجی دودو خان بڑدی کی جانب سے مظاہرین کو پینے کے پانی کی فراہمی جاری کروانے کا یقین دلایا تو دھرنا ختم کر دیا گیا۔ سندھ پریس کلب سیہون کے صحافیوں نے ٹائون کامیٹی کے ٹی ایم او اعظم بروہی سے رابطہ کیا تو اس نے موقف دینے سے انکار کردیا اور میں اس وقت ٹی ایم او نہیں ہوں کہہ کر فون بند کردیا اور رابطہ کرنے سے گریز کردیا۔