سیہون شریف (قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں 24 روز سے شہری پینے کے پانی کے لئے پریشان، دربدر ہونے اور پانی پیئسوں پر خرید کرنے پر مجبور، نااہل ٹی ایم او ہٹائو سیہون شہر کرپشن سے بچائو کے زوردار نعرے لگا کر شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں ٹائون کامیٹی انتظامیہ کی نااہلی نے شہریوں کا جینا جنجال کر دیاہے ، مکرانی محلا، کیئر کالونی، کھوسا محلا، چھٹا عمرانی محلا اور دیگر محلوں میں گذشتہ 24 دن سے رہواسی پینے کے پانی کے لئے سخت پریشان ہیں۔ جس کی وجہ سے رہواسی سڑکوں پر نکل آئے ، سیکڑوں رہواسیوں نے محمد پناہ بڑدی، محمد نواب رنداور روشن علی بڑدی کی رہنمائی میں دھمال چونک سے سندھ پریس کلب سیہون شریف تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اس موقع پر شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیہون شریف حضرت قلندر لال شہباز کی ننگری ہے پریہاں پر لوگ پینے کے پانی کے لئے بھی ترس رہے ہیں، تو زائرین کے ساتھ انتظامیہ کیا سلوک کرتی ہوگی اس کا اندازہ خود لگا سکتے ہیں۔
ٹی ایم اے صرف نام کا ہے جو شہریوں کا کوئی کام نہیں کر سکتا ہے اور گھر بیٹھ کر فون بند کرکے بیٹھا ہے یہاں آفیس میں صرف پٹیوالے اور چوکیدار ہیں سیہون ٹائون کامیٹی اب پھر سے کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے ۔سیہون شریف اس موقع پر شہریوں شدید نعریبازی کرتے ہوئے نااہل ٹی ایم او ہٹائو سیہون شہر کرپشن سے بچائو کے زوردار نعرے بھی لگائے اور دو گھنٹے تک مظاہرہ کرکے دھرنا دیا ۔ مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیہون شریف حضرت قلندر لال شہباز کی ننگری ہے جس میں شہری پانی پیئسوں پر خرید کرکے استعمال کر رہے ہیں اور ھتھرادو پانی کی قلت کرنے والے واٹر سپلائے کے بدمست انچارج غلام حیدر چانڈیو کے خلاف کارروائی کی جائی۔
قربان علی بھٹی نمائیندہ جیونیوز تحصیل سیہون شریف موبائیل 03003566518