واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منتخب ہونے پر، بقول اُن کے، ”اگر کیوبا چند مطالبات پورے نہیں کرتا تو صدر براک اوباما کی جانب سے دی گئی تمام ‘مراعات’ واپس لے لی جائیں گی، تاکہ کیوبا کے ساتھ تعلقات بحال کیے جاسکیں”۔
ٹرمپ نے یہ بات جمعے کے روز میامی میں کیوبا کی ایک بڑی آبادی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ ”اِن مطالبات میں کیوبا کے لوگوں کے لیے مذہبی اور سیاسی آزادی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے معاملات شامل ہیں”۔
جائیداد کے ارب پتی کاروباری کے الفاظ میں ”کمیونسٹ استحصال کے خلاف جدوجہد میں ہم کیوبا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ہم درست سمت پر ہیں۔ وہ عظیم لوگ ہیں۔ کیوبا اور کیوبا کے عوام کے ساتھ صدر کا یک طرفہ معاہدہ صرف کاسترو کی حکومت کو فائدہ پہنچا رہا ہے”۔
ماضی میں، ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ تعلقات بحال کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم، وہ ایک بہتر سمجھوتے کے حق میں ہوتے۔