ضمنی انتخاب میں من پسند نتائج لانے کیلئے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے: سعدیہ سہیل رانا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں من پسند نتائج لانے کیلئے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے، ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو تحریک انصاف کے کارکن سیسہ پلائی دیوار بن جائے گا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں بھرپور تیاری کیساتھ اور دھاندلی روکنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

عوام 22 اگست کو باہر نکلیں اور نظریے کو ووٹ دیکر مفاد پرستوںکو مسترد کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے تھانہ کلچر کو ختم کرنے کے دعویداروں پولیس کو انتخابی مہم کے لئے استعمال کر رہے ہیں نواز شریف کے خطاب سے عوا م کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، میاں برادران شہنشائیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔