کروڑ لعل عیسن کی خبریں 02/11/2015

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کروڑ کے وارڈ نمبر 12 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے امکانات روشن۔ امیدوار انتظار حسین قریشی ممتاز حسین قریشی کے حق میں دستبردار۔ کورنگ امیدورار نصیر شاہ اور تصور عباس بھی اپنی درخواستیں واپس لے لیں گے۔ جس کے بعد ممتاز شاہ قریشی بلا مقابلہ منتخب ہو جائیں گے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز میاں اشتیاق قریشی کے ڈیرے پر وارڈ نمبر 12 کا بہت بڑا جلسہ منعقد ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان سیہڑ اور ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ منافقت اور بدمعاشی کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے۔ شہر کو امن کا گہوارہ اور خوبصورت بنائیں گے۔ PTI کے امیدوار کی بلا مقابلہ کامیابی ہماری جیت کی ابتداء ہے۔ انشاء اللہ میونسپل کمیٹی میں ہمارا ہی چیئرمین ہوگا۔ جمہوریت کا مقصد تنازعات کو کم کرنا ہے۔ ہم نے وارڈ کی قریشی برادری میں صلح کروا کر اتفاق کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ملک احمد علی اولکھ نے 6 وزارتوں کے دوران شہر کیلئے کچھ نہیں کیا۔ لوگوں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے درج کروائے گئے۔ کاشتکاروں کو ذلیل و خوار کرنے کے ساتھ ان کی عزت نفس مجروح کی گئی۔

ہسپتالوں میں ادویات غائب اور بے روزگاری عام ہے۔ جبکہ صاحبزادہ فیض الحسن کے دور میں واپڈا میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ میٹر بھی بغیر پیسے کے نہیں ملتا۔ اپنے علاقے کا مستقبل سنوارنے کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ اور بلدیاتی الیکشن میں ہم نے کوئی اپنا بھائی یا عزیز کھڑا نہیں کیا۔ بلکہ شہر کی میونسپل کمیٹی کی چیئر مین آپ لوگوں میں سے ہوگا۔ سردار بہادر احمد خان نے کہا کہ ہمارے دور میں ملتان ، فیصل آباد ، وزیرآباد اور لیہ میں دل کے ہسپتال بنائے گئے۔ 1122 کی سہولت بھی ہمارے دور میں مہیا کی گئی۔ ہسپتالوں میں مفت ادویات ملتی رہیں۔ جبکہ 33 ارب روپے کی لاگت سے گریٹر تھل کا منصوبہ مکمل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات کے کہ لیہ کے کاڈیالوجی وارڈ کے 70 کروڑ روپے لاہور منگوالیئے گئے۔ جس سے کاڈیالوجی وارڈ مکمل نہ ہو سکا۔ اس موقع پر میاں اشتیاق قریشی ، حاجی عبدالواحد خان نیازی ، چوہدری ضیاء الحسن گجر ، چوہدری حمید ، طارق محمود پہاڑ ، شیخ عارف ایڈووکیٹ ، پیر معشوق شاہ ، ملک ثناء اللہ ، فیض چیمہ ، اشفاق بلوچ ، طاہر خلیل ، نصیر شاہ ، تصور عباس سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تمہارے باپ کا ہسپتال نہیں۔ منہ اٹھا کر چلے آتے ہو۔ نکل جائو یہاں سے۔ کروڑ ہسپتال کی نرسنگ عملہ نے ڈیلوری کیلئے آئی 2 خواتین کو دھکے دے کر واپس نکال دیا۔ تفصیل کے مطابق چکنمبر101 کا محمد یوسف 28 اکتوبر کو اپنی بیوی فردوس کو ڈیلوری کیلئے ہسپتال لے کر گیا۔ جبکہ اسی چک کا سیف اللہ 29 اکتوبر کو اپنی بیوی شبانہ بی بی کو ڈیلوری کیلئے لے کر شام 4 بجے کروڑ ہسپتال گیا۔ جن کو وہاں پر موجود نرسوں نے جھڑکیاں دیں اور کہا کہ تم لوگوں نے گزشتہ سال ایم ایس کو ہمارے خلاف شکایت کی تھی۔ اب ہم آپ کا کیس نہیں کریں گے۔ مریضہ کو یہاں سے لے جائو۔

سیف اللہ اور محمد یوسف نے بتایا کہ ان کی بیویوں کو بہت تکلیف تھی اور وہ درد سے کراہ رہی تھیں۔ نہایت غریب ہونے کی وجہ سے پرائیوٹ ہسپتال کا رخ کرنا ہمارے لیئے ممکن نہ تھا۔ جس کے باعث ہم نے عملہ کی بہت منت سماجت کی۔ لیکن انہوں نے ایک نہ سنی۔ اور یہ کہا کہ پرائیوٹ ہسپتال میں چلے جائو یہاں کسی صورت بھی کیس نہیں ہوگا۔ یہ تمہارے باپ کا ہسپتال نہیں ہے۔ محمد یوسف کے مطابق اس نے اپنی بیوی کی بالیاں فروخت کی اور ایک پرائیوٹ ہسپتال میں کیس کروایا۔ اور 7 ہزار روپے ادا کیئے۔ سیف اللہ کے مطابق وہ مقامی دائی کے پاس مریضہ کو لے گئے۔ جہاں پر ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا۔ سیف اللہ نے بتایا کہ گزشتہ سال اس کی بیوی کے ہاں کروڑ ہسپتال میں بچی پیدا ہوئی جس کی طبیعت ٹھیک نہ تھی۔ جسے فوری طور پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ اور گھر جاتے ہی بچی فوت ہو گئی تھی۔ جس کی شکایت ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین کو کی گئی جنہوں نے عملہ کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی۔ جس کا نتیجہ آج ہمیں بھگتنا پڑا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ضلع بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہونگے۔ سیاسی مخالفین کے حکومت کو گرانے کے تمام تر ہتکنڈے ناکام بنا دئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن نے کلین سوئپ کیا ہے۔ مخالفین کو بھاگنے کیلئے جگہ بھی نہ ملی۔ اسی طرح ضلع لیہ میں بھی مسلم لیگی امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور تحفظ کیلئے کام کر رہی ہے۔ کاشتکاروں کیلئے 2 ارب روپے کا پیکج حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔