فیصل آباد : دی بیسٹ لائرز فورم کی طرف سے نومنتخب ممبر پنجاب بار کونسل کو مبارکباد پیش کرنے میں تمام ممبران ہائی کورٹ بنچ فیصل آباد کی تعمیر واضح کردار ادا کریں گے۔ پنجاب بار کونسل کے نومنتخب ممبران چنگیز خان کاکڑ ایڈووکیٹ، اکرم خاکسار ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالسلام ایڈووکیٹ، جاوید اعوان ایڈووکیٹ وکلاء کے مسائل احسن طریقے سے حل کریں گے۔
دی بیسٹ لائرز فورم کے صدر سید وحید اختر علی شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ نومنتخب وکلاء سارے وکلاء کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ فیصل آباد کے وکلاء کے مسائل پنجاب لیول پر بہتر انداز میں اٹھائیں گے۔
فیصل آباد ایک عرصہ سے ہائی کورٹ بنچ سے محروم چلا آ رہا ہے جس کی وجہ سے ڈویژن بھر کے لوگوں کے کیسز کے حل کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب وکلاء نمائندے ہائی کورٹ کے بنچ کے لیے قیام میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
ان کے منتخب ہونے کے بعد فیصل آباد کے عوام کی بہت سی امیدیں وابستہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دی بیسٹ لائرز فورم جیتنے والے ممبران کے شانہ بشانہ ہیں۔