پیرمحل کی خبریں 20/8/2014

Rana Ghulam Serwer Baber

Rana Ghulam Serwer Baber

پیرمحل (نامہ نگار) منتخب وزیراعظم اور پارلیمنٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ مضحکہ خیز اور ملکی سالمیت کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے مسلم لیگ ن کے کارکن ماورائے آئین آزادی اور انقلاب مارچ کرنے والے جمہوریت دشمن عزائم کو ناکام بنادیں گے ان خیالات کا اظہار رانا غلام سرور بابر ممبر صوبائی کونسل پنجاب پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے دورہ تحصیل پیرمحل کے دوران پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا طاہرالقادری اور عمران خان کے قدم قدم پربدلتے بیانات اور منتخب وزاعظم قائد پاکستان مسلم لیگ ن کے نازیبا الفاظ کا استعمال دونوں رہنمائوں کی ذہنی کیفیت کو عیاں کرتے ہیں معصوم بچوں اور عورتوں کو ڈھال بناکر پارلیمنٹ کے گھیرائو جیسے اقدامات غیر آئینی ہی نہیں غیر انسانی بھی ہے عمران اور قادری کی تمام تر کوششیں کہ حکومتی مشینری ان کے غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج یا کسی بھی قسم کی فائرنگ کرے گی جس سے انہیں اپنی عزت بچانے کا موقع مل جائے گا کے خواب خاک میں مل گئے انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن بڑے صبر وتحمل سے برداشت کرتے ہوئے اپنے قائدین میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے حکم کا انتظا رکررہے ہیں یونہی ہمیں قائد ین کا حکم ملے تو پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن گلی گلی کوچے کوچے گائوں گائوں میں پاکستان کو انتشار کا شکار کرنے والوں کا محاسبہ کرنے کے لیے نکل کھڑے ہونگے انہوںنے کہا چند ہزار لوگوںسے ملک کی پارلیمنٹ کو گھیر کر ملکی معیثت کویرغمال بناکر پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کا کوئی حق نہیں حالات کچھ بھی ہوجائیں پاکستان مسلم لیگ کے کارکن اپنے قائد میاں نوازشریف اور شہبازشریف کوکسی بھی صورت استعفیٰ دینے کی اجازت نہیں دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) دوکس موٹرسائیکل سواروں کی دن دیہاڑے3دکانوں پر ڈکیتی کی واردات نقدی چھین کر فرارتفصیل کے مطابق دوکس نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے عمر فاروق کالونی میں واقع امدادحسین کریانہ سٹور سے نقدی پانچ ہزارروپے ، غوثیہ آباد پیرمحل سبحان چوک میں جمیل کریانہ سٹور سے نقدی سات ہزار روپے غوثیہ آباد ہائی سکو ل نمبر2کے سامنے ذوالفقار کریانہ سے نقدی چھ ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے دن دیہاڑے وارداتوں پر شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) لڑائی کے واقعات میں چارخواتین زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر755گ ب میں گھریلو تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میںتین خواتین جن میں صوبیہ نورین دختر موسیٰ خان ، نجمہ دختر عبداللہ ، عالیہ خاں دختر موسیٰ خان زخمی ہوگئی چک نمبر670/11گ ب کی سمیر ابی بی زوجہ ساجد زخمی ہوگئی سڑک کے حادثہ میں شاہ زیب ولد محمد ظفر زخمی ہوگیا زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور ورکشاپ کے تالے توڑکرلاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق ا متیاز احمد ولد محمد شفیع قوم آرائیں ساکن مسجد بلاک پیر محل نے غوثیہ چوک مین رجانہ روڈ پیرمحل پر سنی ٹریکٹر ورکشاپ کے نام سے دکان بنارکھی ہیں نامعلوم چور رات کے وقت ورکشاپ کے تالے توڑ کر ورکشاپ سے 200عدد پسٹن استعمال شدہ مالیت 40ہزار روپے تین عدد بلا ک مالیتی 55ہزارروپے ریڈی ایٹر 5 عدد مالیتی 20ہزار روپے، تانبا دیڑھ من مالیتی 25ہزارروپے کل نقصان مالیت ایک لاکھ 40ہزارروپے چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پولیس کو نامعلوم چوروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) ٹی ایم اے نہ تحصیل میونسپل آفیسر کروڑوں روپے آمدنی والی تحصیل پیرمحل مسائل کا شکار فی الفور ٹی ایم اے بناکر تحصیل میونسپل آفیسر کی تعیناتی کی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پیرمحل کو تحصیل کا درجہ حاصل ہوئے دیڑ ھ سال کا عرصہ ہوچکا ہے عملی طورپر تحصیل میں افسران تعینات کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کی تعمیل کی خاطر پہلے سے موجود افسران کو عارضی طورپر چند اختیارات دے کر تحصیل پیرمحل کے عوام کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی خاطر بے وقوف بنادیا دیڑھ سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود ماسوائے اے سی پیرمحل کی تعیناتی کے عملی طورپر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا دور دور تک نشان نہیں 12کروڑ روپے سے زائد آمدنی والا پیرمحل شہر کمالیہ تحصیل کے مسلسل استحصال کے باعث کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے لاری اڈا پیرمحل جس کی آمدنی آٹھ کروڑ سے زائد ہے سڑکیں اور مسافرخانے خستہ حالی کا شکار ہے شہر بھر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کر حادثات شہریوں کا مقدر بنے ہوئے ہیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جن کا تعلق پیرمحل تحصیل کے چک 331گ ب سلیم پور سے ہے کی ذاتی کاوش سے کچھ سرکاری عمارتوں کے لیے فنڈ کی منظور ی ہوئی ورنہ تحصیل پیرمحل کا جونوٹیفیکیشن کیاگیا وہ بھی واپس چلا جاتا ہے چوہدری محمد اسلم تاج سماجی شخصیت نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ٹی ایم اے پیرمحل کاقیام عمل میں لاکر تحصیل میونسپل آفیسر تعینات کیاجائے پیرمحل میں فائربریگیڈ ، ریسکیو1122اور عام نادرا دفتر سمیت تحصیل ہسپتال ، تحصیل کورٹ ، تحصیل کچہری بنائی جائے تاکہ پیرمحل کے لاکھوں عوام کے مطالبہ پر تحصیل پیرمحل کا عملی طورپر خواب پورا ہوسکے
پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈاکٹر علامہ اقبال فلڈ لائٹ فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ کا دوسرا روز کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس مہمان خصوصی ڈاکٹر جاویداقبال ،محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم ، امداد علی نوری کا کھلاڑیوں سے تعارف ، کھیل کے میدانوں میں عوام کاجوش وخروش صحتمندانہ سرگرمیوں کا فروغ ہے مقررین تفصیل کے مطابق 20واں سالانہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال فلڈلائٹ فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں دو روز سے جاری ہے جس میں علاقائی فٹ بال ٹیموں کا دوسرارائونڈ جاری ہے فٹ بال ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ فٹ بال کے روایتی کھیل سے محظوظ ہوتے رہے میچ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جاویداقبال ،محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم ، امداد علی نوری کا ٹورنامنٹ کمیٹی محمد عالمگیر مجاہد ، معظم علی سلطان ایڈوکیٹ ، سید مقبول شاہ ، محمد اختر عمر نے استقبال کیا محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم نے فٹ بال کھیل کی حوصلہ افزائی سمیت کھیلوں کو معاشرے کے افراد کے لیے بہترین قرار دیا انہوںنے اپنے خطاب میں کہا کہ جس قوم کے کھیل کے گرائونڈ آبادہوں اس قوم کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اگر اس ٹیلنٹ کی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جائے تو کوئی وجہ نہیں پاکستان کا مقام دنیا بھر میں بلندیوں پر نہ ہوچک نمبر321گ ب فٹ بال کلب اور ماموں کانجن فٹ بال کلب کے درمیان فٹ بال کا زبردست مقابلہ ہوا۔