سلیکشن کمیٹی نے سنٹرل کانٹریکٹ فہرست پی سی بی کو بھجوا دی

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) سلیکشن کمیٹی نے سنٹرل کانٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست پی سی بی کو بھجوا دی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق فہرست میں 22 کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ اے کیٹگری میں کھلاڑیوں کی تعداد 5 ہے اے کیٹگری میں مصباح الحق، محمد حفیظ، سعید اجمل، یونس خان اور شاہد آفریدی کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے کانٹریکٹ میں 20 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔ بورڈ کی جانب سے اے کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 3 لاکھ 60 ہزار، بی کیٹگری کو 2 لاکھ 50 ہزار اور سی کیٹگری کو 1 لاکھ 60 ہزار ماہوار دیا جاتا ہے۔

شرجیل خان، بلاول بھٹی، ذولفقار بابر کو پہلی بار سنٹرل کانٹریکٹ میں شامل کیا جائے گا۔