کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ہیر سو ہو نے کہا ہے کہ شہر کراچی وطن سے محبت اور قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے 5دسمبر کو کراچی کے عوام پتنگ پر مہر لگا کر حق پرستوں کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرکے ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں اور متعدد گوٹھوں میںحق پرست امیدواروں کے انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انتخابی کارنرمیٹنگ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شریک تھے۔
اس موقع پر حق پرست بلدیاتی امیدواران بھی موجود تھے ہیر سوہو نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ ایم کیو ایم نے ناقص بلدیاتی نظام اور متنازعہ حلقہ بندیوں کے باوجود شہر کی تعمیر و ترقی اور شہر میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حوالے سے پائی جانے والی احساس محرومیوں کے خاتمے کے لئے نا چاہتے ہوئے بھی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لر رہے ہیں۔
انشااللہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر فعال بلدیاتی نظام اور متنازعہ حلقہ بندیوں کو درست کیا جائیگا عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ریاستی طاقتوں کے ذریعے عوام کے دلوں سے ایم کیو ایم کو نہیں نکالا جاسکتا ،ہمارے 5دسمبربلدیاتی انتخاب کے ساتھ ایم کیو ایم کے حق میں ریفرنڈم ثابت ہوگا،انشا اللہ شہر کراچی کے عوام زبان ،رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھ کر 5دسمبر کو شہر کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے نشان پتنگ پر مہر لگا کر یہ ثابت کردیں گے شہر کی وارث صر ف اور صرف ایم کیو ایم اورقائد تحریک محترم الطاف حسین عوام کو رہنماء ہیں۔