اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے وفود کے درمیان کل ملاقات ہو گی ، عام انتخابات میں دھاندلی ، انتخابی اصلاحات اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ دونوں رہنماوں کے درمیان کل وفود کی سطح پر ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے وفود انتخابی اصلاحات ، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر مشاورت کریں گے ۔ وفود کے درمیان 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر بھی بات چیت ہوگی۔ دونوں رہنماوں نے انتخابی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔