ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پی پی سات کا انتخابی دنگل، پاکستان آواز خلق پارٹی نے بھی اپنی صف بندی کر لی، پلڑا کس سیاسی جماعت کے حصہ میں آئے گا ،؟ لوگ ایدھی واہ محمد فیصل اقبال کے فیصلے کے منتظر، سوموار کو بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے، پاکستان آواز خلق پارٹی کے اراکین چئیرمین محمد فیصل اقبال کی کال پر لبیک کہیں گے۔
نوجوانوں کی کثیر تعداد پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں چئیرمین کے فیصلہ کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،پاکستان آواز خلق پارٹی یوتھ ونگ کے سرگرم رہنما عامر شہزاد المعروف باوا کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان کی وفات پر خالی ونے والی نشست جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے انکے فرزند عمار صدیق خان ، مسلم لیگ ن کے حاجی ملک عمر افاروق، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم کے درمیان 26 ستمبر کو انتخابی دنگل ہو گا۔
پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنی عددی برتری کے لئے کوشاں ہیں، ملاقاتوں ، کارنر میٹنگز ،اور دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ علاقہ کی معروف سماجی ، سیاسی شخصیت محمد فیصل اقبال نے تاحال کسی پارٹی کی حمائت یا اپنا امیدوار کھڑا کرنے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا لکین یہ جمود سوموار کو ٹوٹ جائے گا جب محمد فیصل اقبال پریس کانفرنس کر کے باقائدہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے جس میں پاکستان آواز خلق پارٹی کے اراکین کی کثیر تعداد اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہنے کے لئے وہاں موجود ہو گی۔
واہ کینٹ ٹیکسلا کے سیاسی حلقوں میں یہ بات زیر بحث بنی ہوئی ہے کہ محمد فیصل اقبال جن کا سیاست میں اہم کردار ہے کس جماعت کی حمائت کا اعلان کرتے ہیں،ادہر یوتھ ونگ پاکستان آواز خلق پارٹی کے در گرم رہنما عامر شہزاد المعروف باوا کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ورکرز بے چینی سے اپنے قائد کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں، شنید ہے کہ مسلم لیگ ن محمد فیصل اقبال کی حمائت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی، جس کے لئے مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماوں کے محمد فیصل اقبال کے رابطوں کی تصدیق بھی ہو چکی ہے، یاد رہے کہ محمد فیصل اقبال بے لوث سماجی اور عوامی خدمات کے حوالے سے علاقہ میں معتبرسماجی و سیاسی شخصیت کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038