لاہور (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کا موقف ایک ہی ہے۔ مسلم لیگ ق نے دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں۔
عدالتی کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف جسٹس نے انتخابی عمل کو ہائی جیک کیا، انتخابی دھاندلی کے پردہ نشینوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے قائم ہونے والی حکومت عوام کی خدمت نہیں کر سکتی۔