خود کو خطرے میں ڈال کر10 بچوں کی جان بچانے والی بہادر لڑکی

Kunjen

Kunjen

نئی دہلی ( جیوڈیسک) نئی دہلی اپنی جان خطرے میں ڈال کر 10 بچوں کی جان بچانے والی بھارتی لڑکی، گنجن شرما کو بہادری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا۔ 14 برس کی گنجن نے چند روز پہلے اسکول کے 10 بچوں کی جان بچانے کی خاطر خود کو مسلح شخص کے ہاتھوں یرغمال بنوالیا تھا۔

روتے ہوئے بچوں کی جان بچانے کیلئے گنجن نے اپنی جان خطرے میں ڈالی اور خود کو رضاکارانہ طور پر یرغمال بننے کیلئے پیش کر دیا۔ مسلح شخص بچوں کو چھوڑ کر گنجن کو آسام اور ناگالینڈ کی سرحد پر واقع جنگلوں میں لے گیا۔ 14 گھنٹے بعد پولیس نے کارروائی کر کے گنجن کا بازیاب کرا یا۔

آسام کے وزیراعلی نے گنجن شرما کیلئے بہادری کا ایوارڈ اور 3200 ڈالرز انعام کا اعلان کیا۔لیکن گنجن کا کہنا ہے کہ اس نے یہ سب انعام کیلئے نہیں، بچوں کی جان بچانے کیلئے کیا تھا۔