جعلی چیک پر خریداری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

Suspects Arrested

Suspects Arrested

کراچی (جیوڈیسک) گولارچی میں رائس ایسوسی ایشن کے سابق صدر پیسو مل اکرانی کے بھائی سیٹھ کشو مل اکرانی کے ساتھ چاول کا کاروبار کرنے والے کراچی کےتاجروں سیٹھ لکھو مل اور مشتاق یوسف شیخ نے جعلی چیک کے ذریعے کروڑوں روپے کے چاول خرید لیے، جب چیک کیش نہ ہوا تو سیٹھ کیشو مل کو رقم مانگنے پر ملزمان سیٹھ لکھو مل اور مشتاق یوسف شیخ نے قتل کی دھمکیاں دیں۔

سیٹھ کیشو مل کی درخواست پر مقامی عدالت نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا درج کرنے حکم دے دیا ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کی رہائی کیلئے بااثر لوگ سرگرم ہوگئے ہیں، سیٹھ کشومل اکرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ملزمان چاول کی خریدو فروخت کا کاروبار کرتے ہیں گولارچی میں مجھ سمیت کئی تاجروں کو جعلی چیک دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کرچکے ہیں۔