کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عرفان شہید میموریل فٹ بال کلب لانڈھی نے ایک سخت مقابلے کے بعد مضبوط ٹیم سندھ مسلم گذری کو 2-1سے زیر کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا کھیل کے دوران پہلے ہاف میں سندھ مسلم گذری کو عادل کے گول کی بدولت 1-0سے برتری حاصل تھی
لیکن دوسرے ہاف میں عرفان میموریل شہید فٹ بال کلب لانڈھی کی جانب سے فضل اور فرحان نے یکے بعد دیگرے دو گول اسکور کرکے مقابلہ 2-1کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا کھیل کے دوران سندھ مسلم گذری نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے کھیل کے اختتام پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے عہدیدران سید عثمان شاہ ،عبید اللہ خان ،عمران قریشی ،اجمل خٹک ،ضمیر السلام و دیگر کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا
کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،خالد ممتاز جمی اور سراج الدین طالب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔