لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے مرکزی صدر نے لاہور میں کارکنان سے ہفتہ وحدت کے عنوان سے منعقد ہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آئی ایس اوامسال بھی گزشتہ سالوں کی طرح ہفتہ وحدت منارہی ہے۔
سرفراز نقوی نے بتایا کہ ملک بھر میں اہلسنت بھائیوں کے میلاد النبی کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی محافل اور جلوسوں میں مکمل تشخص کے ساتھ شرکت ان کا والہانہ استقبال اور دوران جلوس سبیلوں کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے ہفتہ وحدت کی اہمیت کے پیش نظر عوامی شعور پیدا کرنے کے لئے ایورنس ڈیسک قائم کئے گئے ہیں تاکہ پمفلٹ و دیگر تشہیراتی مواد سے شیعہ سنی مسلمانوں کو ہفتہ وحد ت کے فیوض وبرکات سے روشنا س کروایا جارہا ہے۔
ملک کے اہم مقامات پر وحدت اسلامی کے عنوان سے پروگرامات کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شیعہ سنی علماء کرام شریک ہونگے اسی سلسلہ کا مرکزی پروگرام لاہور میں پنجابی کمپلیکس میں 18ربیع الاول کو منعقد ہونے جارہا ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام شریک ہونگے ۔مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی قوم و ملت کی امید کا محور ہوتے ہیں۔
اگر نوجوان نسل اتحاد و وحدت کے پیغام کو عام کرنے کے لئے خلوص سے وظیفہ انجام دیں گے تو معاشر ے پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہونگے اس لئے جامعات میں یو م مصطفی ،اہلسنت کی محافل و جلوس اور وحدت اسلامی فروغ کے لئے منعقد ہونے والے پروگرامات میں بھرپور شرکت کریں۔