کراچی: وفا ق المدارس مجلس عاملہ کے رکن جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے خواجہ آصف کے مدار س کے حوالے سے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مدارس تعلیمی ادارے ہیں سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
حیلے بہانوں سے مدارس کو ہدف تنقید نہ بنایاجائے، حکمران جماعت کے عہدیدار اپنی بوکھلاہٹ کو چھپانے کیلئے مدارس پر تنقید کررہے ہیں، مدارس قال اللہ قال الرسول کی درسگائیں ہیں کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے ،خواجہ آصف اپنے بیان پر معافی مانگیں ۔ جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں وفاق المدارس مجلس عاملہ کے رکن وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ حکمران جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر سیاسی غصہ مدارس پر اتار رہی ہے خواجہ آصف کا بیان اسی کا اظہارہے۔
ایک طرف پنجاب میں مدارس اور علماء کوتنگ کیاجارہاہے تو دوسری جانب مدارس کو سیاست میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ، مدارس کسی حکومت کی فنڈنگ محتاج نہیں اللہ کی مدد سے چلتے ہیں ، وزیر دفاع صاحب کو یہ بھولنا نہیں چاہیے کہ وہ قوم کے وزیر دفاع ہیں مسلم لیگ کے نہیں ، حکومتی اشِخاص اپنی کوتائیوں کو چھپانے کیلئے مدارس پر تنقید نہ کریں۔