کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن میں نئے تعلیمی سال 2016-17 کاباقاعدہ آغاز 26 جولائی بروز منگل ہوگا، درجہ حفظ وناظرہ اور پرائمری اسکول میں بھی نئے داخلوں کا آغاز کردیاگیا،جس میں محدود نشستوں میں داخلہ دیا جائے ،انگلش کورس ، تخصص فی التفسیر ، تدریب المعلمین کے داخلے 28جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ دیگر درجات کے نئے امیدواروں کی تعلیمی دستاویزات اور اقامتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تعلیمی اور منتظمہ کمیٹی کا اجلاس رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کی زیر صدارت ہوا جس میں ناظم تعلیمات مولانا عبدالحمید خان غوری، مولانا غلام رسول ، مولانا نعمان نعیم ، مولانا مفتی نادر جان ، قاری عبدالمنان ، مولانا قاری ناصر ،مولانا محمد الیاس، مولانا انصر محمود، مولانا سیف اللہ ربانی سمیت جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ ملکی ، شعبہ غیرملکی ، شبعہ تخصصات ، شعبہ بنات ، شعبہ حفظ وناظرہ سمیت تمام تعلیمی شعبہ جات کے نگرانوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے طلبہ کے داخلوں کا جائزہ لینے کے ساتھ رپورٹ پیش کی گئی اور نئی تعلیمی سال 2016-17کیلئے اہم فیصلے کیے گئے اور درجہ حفظ وناظرہ اورنئے اجراء کیے گئے شعبہ جات شعبہ انگلش کورس، تخصص فی التفسیر القران، تدریب المعلمین کے داخلے فی الحال جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا اور حفظ وناظرہ کے نئے داخلوں کا اعلان بھی کردیاگیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مدارس میں طلبہ کار جحان بتاتا تھاہے کہ اسلام دشمنوں کی مدارس کیخلاف سازشیں ناکام ہوچکیں ہیں ، مدارس نے دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ اچھی کارکردگی سے دیاہے ، مدارس اللہ کے دین کی درسگاہیں ہیں جنہیں کوئی خطرہ نہیں ، انہوں نے کہاکہ ہر سال مدارس میں تعلیم کیلئے آنے والے نئے طلبہ میں اضافہ واضح دلیل ہے کہ مدارس نے تعلیمی میدان میں خود کو منوایا ہے اور الحمد اللہ اس وقت صرف جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تمام شاخوں اور مرکز کو ملاکر 8000سے زائد طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں اور سینکڑوں نئے داخلے دیئے گئے ہیں گنجائش نہ ہونے کے باعث سینکڑوں طلبہ کو داخلہ دینے سے معذر رہے۔
انہوں نے کہاکہ دشمن سازشوں میں مصروف رہے اور ہم قال اللہ قال الرسول کی تعلیم دیتے رہے ،انہوں نے کہاکہ یورپ سمیت دیگر ممالک کے ہمارے فاضلین مدارس قائم کررہے ہیں اور بہت سے تھالینڈ، امریکا، اسٹریلیا جیسے ممالک میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شاخیں قائم کردی گئیں ، انہوں نے کہاکہ غیر ملکی طلبہ پاکستانی دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ویزوں کی پابندی نے انہیں اس حق سے محروم کردیاہے ، میری وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ وہ فی الفور مدارس دینہ کے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں پر عائد پابندی ختم کرکے تعلیم دوستی کے ثبوت دے ،انہوں نے اجلاس میں شریک اساتذہ سے زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ خلوص و لہلہت کے ساتھ اپنی محنت کو جاری رکھیں ،کیونکہ خلوص اور للہت ہی اہل مدارس کا ہتیار ہے جس کی وجہ سے دشمنوں کی سازشیں ناکام ہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد مدارس دشمن قوتوں کی سازشوں سے معلوم ہوتاہے کہ وہ مدارس کو ختم کرنے کیلئے کمر بستہ ہوچکے تھے مگر اللہ کی نصرت ان کی سازشوں کو اللہ نے ناکام بناکر مدارس کو ترقی دی۔انہوں نے کہاکہ اب سوشل میڈیا کے ذریعے مدارس کیخلاف منفی پروپیگنڈے شروع کردیئے گئے اللہ تعالیٰ ان کو بھی ناکام بنادیں گے۔۔