گوجرانوالہ (جیوڈیسک) مدرسہ کے قاری نے طالبعلم پر تشدد کی انتہا کردی۔سیالکوٹ بائی پا س کے رہائشی امتیاز احمد کا 10 سالہ بیٹا احسن مقامی مدرسہ میں درس قرآن کا طالبعلم تھا۔
گزشتہ روز مدرسہ کے قاری معاذ نے سبق یاد نہ کرنے پر سریوں سے تشدد کر کے احسن کو زخمی کر دیا جب احسن کو پاخانہ اور پیشاب میں خون آنا شروع ہو ا تو قاری معاذ نے غلط نام بتا کر مضروب کو سوشل سکیورٹی ہسپتال میں داخل کروادیا۔