سین ڈیاگو میںسینکڑوں مجسمہ ساز مقابلے میں کود پڑے

Sculptors

Sculptors

سین ڈیاگو (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے امپیریل بیچ پر سالانہ سن اینڈ سی فیسٹیول زور و شور سے جاری ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی سن اینڈ سی فیسٹیول کے موقع پرمٹی کے فن پارے تخلیق کرنے کے مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے مٹی سے مجسمہ سازی کے ماہرین یہاں پہنچے ہیں۔

تیسرے سالانہ سن اینڈ سی فیسٹیول میں مٹی کے شاہکارمجسمے تیار کرنے کیلئے پیشہ ور اور غیر پیشہ ور آرٹسٹ میدان میں اُترے ہیں جنہیں فقط پانچ گھنٹوں میں اپنی مجسمہ تخلیق کرکے ججز سے داد سمیٹنے کا مشکل ٹاسک دیا گیا ہے۔