سینیٹ کی منظوری، ایشٹن کارٹر امریکا کے نئے وزیر دفاع بن گئے
Posted on February 13, 2015 By Geo4 Webmaster بین الاقوامی خبریں
Ashton Carter
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سینیٹ کے 93 ارکان نے کارٹر کی تعیناتی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 5 ارکان نے مخالفت کی۔
کارٹر صدر اوباما کے 6 سالہ دور حکومت میں چوتھے وزیر دفاع ہیں۔ ان سے پہلے رابرٹ گیٹس، لیون پنیٹا اور چک ہیگل اس عہدے پر تعینات رہے۔
صدر اوباما نے گزشتہ برس 5 دسمبر کو کارٹر کو وزیر دفاع نامزد کیا تھا۔ کارٹر 2011 سے 2013 تک پینٹاگون میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
کاٹر سابق صدر بل کلنٹن کے دور میں نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی سیکورٹی پالیسی بھی رہ چکے ہیں۔