اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک بیان میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کی نامزدگی کے لئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ مشاورتی عمل کے بعد چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے لیے نامزدگیاں کی جائیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میر حاصل بزنجو اور اسفند یار ولی سے رابطہ کیا ہے اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے میرا رابطہ ہوا ہے جبکہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔