کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کی رہنماء شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین کے لئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ متفقہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔
سینیٹ چیئرمین کے امیدوار کیلئے اے این پی، جے یو آئی (ف)، پی ایم ایل (ق)، ایم کیو ایم اور بے این پی کے ساتھ مشاورت کی جائے گی جبکہ متفقہ امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ آصف علی زرداری کی منظوری سے کیا گیا ہے۔