سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وزارت آئی ٹی کے ماتحت اداروں میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران کی جانے والی بھرتیوں کی ایک ہفتے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ادریس خان صافی کی صدرات میں ہوا جس میں بریفنگ کے دوران وزارت آئی ٹی کے حکام کی جانب سے بتایا گیا۔
کہ موبائل آپریٹرز فاٹا میں کام کرنے کو تیار نہیں۔ موبائل آپریٹرز کے ساتھ سات سے زائد میٹنگز ہوئیں جو بے نتیجہ رہیں۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے پاس بھی فاٹا میں کام کرنے کا لائسنس نہیں۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ فاٹامیں مواصلاتی نظام ہونا چاہیے اور وزارت آئی ٹی اس حوالے سے کوشاں ہے۔