سینیٹ: قائمہ کمیٹی برائے بجلی میں کے ای ایس سی کے احتساب کی کوششیں

Electricity

Electricity

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کے ای ایس سی کے احتساب کی کوششیں کی گئی۔ ایڈیشنل سیکریٹری برائے کابینہ کا کہنا تھا کے ای ایس سی کو چھ سو پچاس میگا وٹ بجلی کی فراہمی غیرقانونی طور پر کی گئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت شاہی سید نے کی۔ ایڈیشنل سیکریٹری برائے کابینہ نے کے ای ایس سی کی نجکاری سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔ ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی کو چھ سو پچاس میگا بجلی کی فراہمی کی منظوری دی گئی تھی۔ بجلی دینے کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل نے دی تھی۔

کابینہ نے ای سی سی کو مراعات دینے کی منظوری نہیں دی تھی۔ ایڈیشنل سیکریٹری برائے کابینہ کا مزید کہنا تھا کہ ای سی سی نے غیر قانونی طور پر کے ای ایس سی کو اضافی بجلی فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔ ای سی سی نے دوہزار آٹھ میں اضافی بجلی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔