کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
پپیلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کی جانب سے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔
قادر خان مندوخیل کی جانب سے دائر درخواست میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کیے مگر انہوں نے سننے سے انکار کر دیا، ریٹرننگ افسر کا اقدام غیر قانونی اور غیرآئینی ہے۔
ایڈووکیٹ قادر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔
قادر خان مندوخیل کی جانب سے دائر اپیل میں صوبائی الیکشن کمیشن، ریٹرنگ آفیسر اور فیصل واوڈا کو فریق بنایا گیا ہے۔