سینیٹ الیکشن اوپن کر ادیتے تو منڈی بازار ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا

Chaudhry Sarwar

Chaudhry Sarwar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن کر ادیتے تو منڈی بازار ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا۔

گورنر ہاوس میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت اور اپوزیشن دونوں پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں اس لیے جب تک قانون میں تبدیلیاں نہ آئیں یہ دھندا چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ فیصلہ حق میں آئے تو عدالتیں درست، مخالف آئے تو غلط، نئی قانون سازی سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آئے گی، اوپن بیلٹنگ کی قانون سازی کے لیے اپوزیشن آج ہی آ جائے۔