لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے 17 ارکان قومی اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔
چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ووٹ بیچنے اور خریدنے کو ایک لعنت سمجھتا ہوں۔
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے اپوزیشن کے 17 ایم این ایز ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، 2 ارکان قومی اسمبلی سے تو کل ہی رابطہ ہوا ہے۔