سینیٹ انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آٓج آخری دن

Polling

Polling

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان سے سینیٹ کی 12 خالی ہونے والی نشستوں پر امیدوار آج دوسرے روز بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں۔ سینیٹ کے انتخابات کے لیے 57 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے۔

بلوچستان کی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سینیٹ کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے دفتر میں آج دوسرے روز بھی کاغذات نامزدگی جمع کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز پی این پی مینگل کے جانزیب جمالدینی نے جبکہ سینیٹر یوسف بادینی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مخلوط حکومت کا حصہ پشتونخواء میپ نے بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ جنرل نشستوں کے لیے سردار اعظم موسیٰ اور عثمان کاکڑ ٹیکنو کریٹ کے لیے ڈاکٹر عبدالمناف ترین، خواتین نشست کے لیے گل بشریٰ شیرانی جبکہ اقلیت کے لیے روشن بروچہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ سینیٹ کے لئے بلوچستان سے 7جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ و علما اور ایک اقلیت کی نشست پر الیکشن ہو گا۔