اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔
کاغذات منظور یا مسترد ہونےکے خلاف اپیلیں 23 اور 24 فروری تک کی جا سکیں گی۔ سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے پہلے روز الیکشن کمیشن پنجاب آفس میں بھرپور گہماگہمی رہی،
پہلے روز مسلم لیگ ن کے 10 اور پیپلز پارٹی کے 2 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے۔ حکمران جماعت کے امیدواروں پرویز رشید اور عبد القیوم نے اعتراضات پر تحریری جوابات جمع کرا دئیے ہیں جس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
سندھ میں سینٹ الیکشن کے لئے مجموعی طور پر پیپلز پارٹی کے آٹھ متحدہ قومی موومنٹ کے 9 اور مسلم لیگ فنکشنل کے 2 امیدوارں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کئے گئے۔