سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کرینگے، چیف الیکشن کمشنر

Sardar Raza Khan

Sardar Raza Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا کہنا ہے ہارس ٹریڈنگ کی باتیں تو سب کر رہے ہیں تاہم سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت پیش کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کریں گے۔