اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے آئینی ترمیم کی تیاری کرنے والی کمیٹی نے وزیر اعظم کو ابتدائی مسودہ پیش کردیا۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات میں ارکان کی خرید و فروخت کو روکنے کے لئے قانون سازی پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران انوشہ رحمان، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ، بیرسٹر ظفر اللہ اور خواجہ ظہیر احمد پر مشتمل آئینی ترمیم کی تیاری کے لئے قائم کمیٹی نے پہلا مسودہ پیش کردیا۔
کمیٹی نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے تحفظات کے باعث سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈز کے متبادل طریقے کا فارمولا بھی پیش کیا۔ جس کے تحت سینیٹ انتخابات بیلٹ پیپرز کے ذریعے ہی کرانے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اسے خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔