اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے 5 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں تمام اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں پر موبائل فون سمیت الیکٹرونک ڈیوائس کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ 5 مارچ کو ہونے والےسینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے تمام اراکین اسمبلی کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اراکین اسمبلی کو سینیٹ انتخابات میں کسی قسم کے بھی الیکٹرونک ڈیوائس لانے پر بھی پابندی ہو گی۔ آرٹیکل 226 کے تحت سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے تحت ہونگے۔