اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کے تمام زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پارلیمانی لیڈر ن لیگ خواجہ آصف، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور سابق فاٹا سے رکن اسمبلی علی وزیر بھی جیل میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے اسپیکر کو درخواست کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام زیرحراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع اپوزیشن لیڈر آفس کے مطابق ووٹ ڈالنا ہر رکن کا حق ہے، زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے 3 مارچ کو قومی اسمبلی ہال میں پولنگ ہو گی اور 2 مارچ کی شام تک زیر حراست اراکین کو اسلام آباد پہنچادیا جائے گا۔