اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کرنے والی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)خود ہی ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہے۔
بلوچستان میں بی این پی عوامی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی سینیٹر کلثوم پروین کو(ن) لیگ نے خواتین کی مخصوص نشست پر اپنا امیدوار نامزد کر دیا، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے بھی حکومتی اقدام کی مخالفت کی ہے۔
اس بارے میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ میر اسراراللہ زہری کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کے سینگ نہیں ہوتے، نواز شریف ایک طرف تو ہارس ٹریڈنگ روکنے کی بات کرتے ہیں لیکن دوسری طرف خود ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہیں، انھوں نے کہا کہ کلثوم پروین اب بھی بی این پی کی سینیٹر ہیں جنھیں نواز شریف نے اپنی جماعت کی طرف سے امیدوار نامزد کر دیا۔v