کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے، پرویز مشرف کی ترجیح ملک سے باہر جانا ہے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔ سینٹ الیکشن کے لئے تمام نام سامنے آ جائیں گے ۔ طارق آرائیں معزز رکن ہیں وہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہیں۔
پولیس میں بھرتیان میرٹ پر ہو رہی ہیں ۔ سندھ پولیس میں بھرتیوں پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عدالت جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاست میں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ سندھ حکومت کی تمام توجہ امن و امان پر ہے۔
پرویز مشرف کی ترجیح ملک کے باہر جانا ہے اگر وفاق پرویز مشرف کو اجازت دیتا ہے تو وہ باہر چلے جائیں گے جو لوگ مشرف کے آسرے پر سیاست کر رہے ہیں ان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔