اسلام آباد (جیوڈیسک) دبئی روانگی سے پہلے بنی گالہ کے بھیگے موسم میں عمران خان نے ٹھنڈے ٹھار انداز میں میڈیا سے باتیں کیں۔
حکومت نے سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا تو خان صاحب مراد بر آنے پر حکومت کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
خان صاحب نے جہاں حکومتی اقدام کی تعریف کی وہاں الیکشن میں دھاندلی کا ذکر کرنا بھی نہ بھولے۔ کہتے ہیں حکومت کو تھوڑا وقت دیا ہے کوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔
انصاف نہ ملا تو پھر سڑکوں پر نکلیں گے۔ عمران خان نے کہا صوبہ پختون خوا میں بہت صلاحیت ہے دبئی جانے کا مقصد پختون خوا کے لیے سرمایہ کاری لانا ہے۔